فیسکو ملازمین کی کیلئے گرانٹ منظور

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) چیف ایگزیکٹو فیسکو انجنئیرمحمد عامر کی خصوصی ہدایت پر فیسکو انتظامیہ کی طرف سے فیسکو ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے مختلف اقدامات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں فیسکو کے مختلف کیڈرز کے ریٹائرڈ اور وفات پا جانے والے32ملازمین کوبچوںکی شادی پر اخراجات کی مد میں 64لاکھ روپے میرج گرانٹ جبکہ سیلف میرج پر اخراجات کی مد میں 16لاکھ روپے گرانٹ کی منظوری دے دی گئی۔ ریٹائرڈ اور وفات پا جانے والے ملازمین کے بچوں کو شادی کی مد میں 2لاکھ روپے فی کس جبکہ سیلف میرج کی مد میں ایک لاکھ روپے فی کس جاری کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ترجمان فیسکومحمد سعید رضا کے مطابق ملازمین کی فلاح و بہبود کے یہ اقدامات صرف ایک وقتی عمل نہیں بلکہ ایک مسلسل پالیسی کا حصہ ہیں، جو مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں