فیسکو کو بڑا جھٹکا،1لاکھ سے زائد صارفین سولر پر منتقل ہوگئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں 1لاکھ سے زائد صنعتی’ کمرشل’ گھریلو صارفین سولر سسٹم پر منتقل ۔ تفصیل کے مطابق ملک کے اہم ترین صنعتی وتجارتی مرکز فیصل آباد میں بجلی صارفین کا سولر پر انحصار بڑھنے لگا ہے اور اب تک ایک لاکھ سے زائد بجلی صارفین سولر پر منتقل ہو گئے ہیں۔ 750 میگاواٹ بجلی استعمال کرنے والے ان صارفین کے سولر پر منتقل ہونے سے فیسکو کو بڑا جھٹکا لگا ہے اور فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی سے بجلی کی ڈیمانڈ میں کمی ہو گئی ہے۔ فیصل آباد کے شہریوں میں سولر انرجی کے استعمال کا رجحان مزید بڑھ رہا ہے اب تک 1لاکھ سے زائد بجلی صارفین سولر سسٹم پر منتقل ہو چکے ہیں اور صنعتی’ کمرشل وگھریلو صارفین کی سولر سسٹم پر منتقلی کے رجحان میں تیزی پائی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں