فیسکو کی غفلت ،بجلی کی لٹکتی تاریں عوام کیلئے وبال جان بن گئیں

اواگت (نامہ نگار) علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ چک نمبر 211 رب مجاوراں کوہر قسم کی بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا گیا ہے فیسکو کی لاپرواہی غفلت کی وجہ سے گلی محلے میں بجلی کی لٹکتی تاریں عوام کے لیے وبال جان بن چکی ہے واپڈاآفس کے چکر لگا لگا کر تھک گئے ہیں ہماری اب تک کوئی شنوائی نہ ہو سکی گورنمنٹ پرائمری سکول کو اپ گریڈ کیا جائے ہمارے گائوں میں واقع سکول میں بچیوں کی تعداد تقریبا 500کے قریب ہے سکول کی بلڈنگ کافی خستہ حالی کا شکار ہے اور سکول کی چاردیوری بھی چھوٹی ہے جسے بارش کا پانی سکول میں داخل ہو جاتا ہے اگر سکول آپ گریڈ ہو جاتا ہے تو ہمارے قریب کے گائوں چک نمبر 107 رب 205 رب دیال والا 206رب مستاں والا کی بچیوں کو بھی فائدہ ہوسکتا ہے۔ گائوں کی مین سڑک تقریباً 4کلومیٹر وہ بھی عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جگہ جگہ گہرے کھڈے پڑنے سے ہر طرح کی ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہے مین سڑک پر نالیوں اور پارشوں کا کھڑا گندا پانی مسجد کو جانے والے نمازوں کے لیے بھی وبال جان بن چکا ہے ہمارے گائوں کی نکاسی آب کا سسٹم بھی درست کیا جائے قبرستان کی چار دیواری نہ ہونے کی وجہ سے جانور قبرستان میں داخل ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے قبروں کی بے ہرمتی ہوتی ہے ان کی روک تھام کی جائے۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کے بعد کوئی بھی حکومتی نمائند ہ ہماری خوشی اور غمی میں شریک نہیں ہواگائوں کے علاقہ معززین بنیامین طارق جاوید محمد بلال کاشف جاوید غلام علی ڈاکٹر ابرار محمد اعجاز شیر علی ڈاکٹر ممتاز محمد احسان ممتاز احمد بابا منشا فرمان سلیم اور سیاسی وسماجی رہنما سلیم آفتاب ودیگر نے حق کی آواز بلند کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز’ کمشنر فصیل آباد’ اے سی جڑانوالہ سے اپیل ہے کہ از خود فوری نوٹس لیکر ہماری عرصہ دراز سے محرومیت کو ہمیشہ کے لیے ختم کیا جائے اور ہمیں ودیگر سہولت میسر کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں