فیصل آباد شہر میں 5 نئی تحصیلوں کا اضافہ کیا جا رہا ہے’ کمشنر

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شہریوں کو معیاری اور تیز رفتار شہری سہولیات کی فراہمی کے لئے فیصل آباد شہر میں 5 نئی تحصیلوں کا اضافہ کیا جارہا ہے جس کے بعد ضلع کی مجموعی تحصیلوں کی تعداد11 ہوجائے گی۔اس ضمن میں سمری بورڈ آف ریونیو پنجاب کو بھجوادی گئی ہے۔ کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنرکیپٹن(ر) ندیم ناصر نے نئی تحصیلوں کے قیام کے حوالے سے رپورٹ پیش کی۔محکمہ لوکل گورنمنٹ کے افسران بھی موجود تھے۔کمشنر نے کہا کہ فیصل آباد کی آبادی میں اضافہ کے پیش نظر انتظامی صلاحیتوں میں بھی وسعت ناگزیرہے اسی مقصد کے پیش نظر 5 نئی تحصیلوں کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلعی سطح پر تمام ڈاکومنٹیشن مکمل کرلی گئی ہے اور نئی تحصیلوں کے قیام کا اصولی فیصلہ پنجاب کابینہ کی طرف سے کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں