فیصل آباد میں آوارہ کتوں کی بہتات’3سالہ بچے کو کاٹ لیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) آوارہ کتوں کی بہتات سے شہریوں کو شدید پریشانی سے دوچار کر دیا، کتوں کے کاٹنے کے واقعات بڑھنے سے لوگ خوفزدہ’ بچے’ بوڑھے اور خواتین گھروں میں رہنے پر مجبور’ عوامی وسماجی حلقوں کا صورتحال پر اظہار تشویش’ آوارہ کتوں کی تلفی کا مطالبہ۔ تفصیل کے مطابق فیصل آباد شہر اور گردونواح میں آوارہ کتوں کی بھرمار ہو چکی ہے اور آوارہ کتے لوگوں کو کاٹ کر شدید زخمی کر دیتے ہیں، آوارہ کتے کے کاٹنے کا ایک واقعہ تھانہ ائیرپورٹ کے علاقے میں پیش آیا۔ چک نمبر 66 میں 3سالہ بچے سبحان کو آوارہ کتے نے بازو پر کاٹ کر شدید زخمی کر دیا اور مذکورہ بچے کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ آوارہ کتوں کی بہتات سے لوگوں میں خوف وہراس پایا جاتا ہے جبکہ ضعیف العمر افراد’ عورتیں اور کمسن بچے گھروں سے باہر آنے سے گھبرانے لگے ہیں۔ عوامی’ سماجی حلقوں نے صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آوارہ کتوں کی تلفی کے لیے فوری طور پر خصوصی مہم شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں