فیصل آباد میں بھی شہریوں کو الیکٹروبسز پر مفت سفری سہولت فراہم کرنیکا اعلان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) توانائی بحران کے پیش نظروزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کے تحت الیکٹرووہیکلز (EV)پر فیصل آباد میں بھی عوام کو ریلیف دینے کیلئے مفت سفری سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ۔ پبلک ٹرانسپورٹ میں الیکٹروبسز کے ذریعے شہری مفت سفرکرسکیں گے یہ سہولت30اپریل 2026تک نافذ العمل ہوگی۔ شہری حضرات سفر کے دوران اپنا کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (CNIC) ہمراہ رکھیں، حکومت پنجاب کی جانب سے توانائی بحران میں شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات تیز کر دیئے گئے ہیں، فیصل آباد میں 30گرین بسیں مختلف روٹس پر شہریوں کو مفت سفری سہولیات فراہم کرینگی۔ گرین بس سروس سمندری روڈ، سرگودھا روڈ اور جھنگ روڈ کے اہم روٹس پر فعال، کمال پور تا روشن والا بائی پاس اور یونیورسٹی آف ایگریکلچر تا سدھار بائی پاس تک بس سروس جاری ہے، پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کی جانب سے محفوظ، آرام دہ اور معیاری سفر کی فراہمی یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں