فیصل آباد میں میٹرو بس کے5روٹس فائنل

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر )فیصل آباد میں گرین الیکٹرک میٹروبس کے پانچ روٹس فائنل کرلئے گئے ۔سرگودھا روڈ گرین الیکٹرک میٹرو بس کا پہلا روٹ موٹروے کمال پور انٹرچینج سرگودھا روڈ تا سمندری روڈ روشن والا بائی پاس براستہ جنرل بس سٹینڈ ،گمٹی چوک ،جھنگ بازار شہر سے ہوتا ہوا سرگودھا روڈ، دوسرا روٹ موٹروے کمال پور انٹرچینج سرگودھا روڈ تا سدھار بائی پاس جھنگ روڈ براستہ جیل روڈ الائیڈ ہسپتال سے ہوتا ہوا سمندری روڈ،تیسرا روٹ روشن والا بائی پاس سمندری روڈ تا گٹ والا یا کھڑیانوالہ براستہ کینال روڈ ستیانہ روڈ ، چوتھا روٹ ستیانہ بائی پاس تا نٹروالا بائی پاس براستہ غلام محمد آباد جڑانوالہ روڈ ،پانچواں روٹ مکوانہ بائی پاس تا سدھار بائی پاس براستہ ریلوے سٹیشن ،جی ٹی ایس چوک ،گمٹی چوک ،جھنگ بازارتا شیخوپورہ روڈ ،شیخوپورہ روڈ کا فی الحال کوئی ٹریک نہیں بن رہا جبکہ ملت روڈ پر ابھی کام ہورہا ہے،سرگودھا روڈ ،جھنگ روڈ ،اور سمندری روڈ سے گرین الیکٹرک میٹروبس کے دو روٹس بنائے گئے ہیں سرگودھا روڈ کا ایک روٹ بولے دی جگی ،جامہ چشتیہ چوک ،جنرل بس اسٹینڈ ،الحال ٹراولز ،فیصل موورزٹرمینل ،فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیولوجی گمٹی چوک اور جھنگ بازار کے مسافروں کو کور کرے گاسرگودھا روڈ کا دوسرا روٹ دو سرکاری یونیورسٹی اور اور دو سرکاری ہسپتال جس میں شامل الائیڈ ہسپتال اور چلڈرن ہسپتال اور اس کے علاوہ ائیرپورٹ ڈائیوو ٹرمینل ،بورڈ دفتر ،نادرا دفتر ،نڑوالا چوک کے مسافروں کو کور کرے گاجھنگ روڈ کا ایک روٹ ائیرپورٹ ،چلڈرن ہسپتال ،بورڈ دفتر ،گمٹی چوک ،جھنگ بازار ،ریلوے سٹیشن ،جی ٹی ایس چوک کے مسافروں کو کور کرے گاجھنگ روڈ کا دوسرا روٹ دو سرکاری یونیورسٹی ،اور دو سرکاری ہسپتال جس میں الائیڈ ہسپتال ،چلڈرن ہسپتال اور اس کے علاوہ ائیرپورٹ ،بورڈ دفتر ،نادرا دفتر ،نڑوالا چوک ،ڈائیووٹرمینل کے مسافروں کو کور کرے گا ،سمندری روڈ کا ایک روٹ جھنگ بازار شہر اور جنرل بس سٹینڈ فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیولوجی ،اقبال اسٹیڈیم جامہ چشتیہ چوک ،بولے دی جگی اور الائیڈ ہسپتال کے مسافروں کو کور کرے گاسمندری روڈ کا دوسرا روٹ انڈسٹری ایریا کہ ورکر کو کور کرے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں