فیصل آباد کی تعمیر و ترقی میں چیمبر آف کامرس کا کردار مسلمہ ہے،میاں ادریس ،جاوید اقبال

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد کی ترویح و ترقی میں چیمبر آف کامرس کا کردار مسلمہ ہے’ 29 سال سے نیشنل گروپ چیمبر کے الیکشن میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہا ہے’ یہ کامیابیاں فیصل آباد کے ٹریڈرز اور صنعت کاروں کا نیشنل گروپ پر غیرمتزلزل اعتماد ہے’ یہ اعتماد کا رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا’ ان خیالات کا اظہار چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کے الیکشن میں نیشنل گروپ ایسوسی ایٹ کلاس کے زیراہتمام منعقدہ تقریب کے شرکاء سے گروپ لیڈرزمیاں محمد ادریس’ میاں جاوید اقبال نے کیا’ اجلاس کے میزبان امیدوار برائے SVP میاں محمد سعید تھے’ اجلاس میں FCCI کے صدر فاروق یوسف شیخ’ نیشنل گروپ کے کنوینر شبیر حسین چاولہ ‘ میاں کاشف ریاض’ عارف احسان ملک’ میاں یٰسین’ محمد اظہر چوہدری’ شیخ محمد فاضل’ فیصل نعیم پراچہ’ محمد عمر’ حافظ عاصم حبیب سمرائ’ محمد یوسف’ محمد جاوید شریف’ محمد مغیث کھوکھر’ میاں تنویر ریاض’ ملک فراست علی’ شیخ محمد آصف’ میاں عبدالسلام شاہد’ صداقت حسین لودھی’ الحاج محمد اسلم بھلی’ چوہدری امانت علی’ مرزا اشرف مغل کے علاوہ فیصل آباد کی بزنس کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی’ میاں محمد ادریس اور میاں جاوید اقبال نے کہا کہ نیشنل گروپ ٹریڈرز اور صنعت کاروں کو ساتھ لے کر چلتا ہے’ دو سال کارپوریٹ سیکٹر سے صدر منتخب ہوتا ہے اور دو سال ایسوسی ایٹ سیکٹر سے صدر منتخب کیا جاتا ہے’ اسی طرح سینئر نائب صدور’ نائب صدور اور ایگزیکٹو باڈی کے نام شہر بھر کی ایسوسی ایشن ہمیں دیتی ہے جنہیں میرٹ پر نیشنل گروپ اپنا امیدوار نامزد کرتی ہے’ انہوں نے کہا کہ چیمبر آف کامرس کے پلیٹ فارم سے ہمارے تمام صدور نے بہترین کام کیا ہے اور اپنے حصے کا کام بزنس کمیونٹی کی امنگوں کے مطابق کیا ہے’ انہوں نے کہا کہ چیمبر کسی کی ذاتی ملکیت ہیں’ چیمبر کے دروازے شہر بھر کے تاجروں کیلئے کھلے ہیں’ یہاں ہر کسی کو خدمت کا موقع ملتا ہے بشرطیکہ وہ خدمت کا جذبہ رکھتا ہوں’ انہوں نے کہا کہ نیشنل گروپ نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے اور آئندہ بھی اصولوں پر کبھی سودا نہیں کرے گی’ انہوں نے چیمبر آف کامرس کی نئی آنے والے ٹیم کو ایڈوانس مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ آپ شہر بھر کی بزنس کمیونٹی کے مسائل کو ہر فورم پر اجاگر کریں گے اور انہیں حل کروائیں گے’ اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے FCCI کے صدر فاروق یوسف شیخ نے کہا کہ فیصل آباد کی بزنس کمیونٹی سخت مشکلات میں ہے’ بجلی’ گیس ‘ پٹرولیم مصنوعات میں ہوشربا اضافے اور مختلف ٹیکسز کی وجہ سے ٹیکسٹائل انڈسٹری شدید بحران کا شکار ہے’ انہوں نے کہا کہ چیمبر کا کام حکومت اور بزنس کمیونٹی کے درمیان پل کا کردار ادا کرنا ہے جو ہم بخوبی ادا کر رہے ہیں’ انہوں نے کہا کہ صدرمملکت’ وزیراعظم ‘ منسٹرز اور مختلف اداروں کے سربراہان جب بھی چیمبر آئے ہیں ہم نے ان کے سامنے عوامی مسائل اجاگر کئے ہیں’ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ چیمبر آف کامرس کے آنے والے صدور بھی بزنس کمیونٹی کے امنگوں کی ترجمانی کریں گے اور ان کے مسائل ہر فورم پر اٹھاتے رہیں ‘ آخر میں میزبان تقریب میاں محمد سعید نے آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور توقع کا اظہار کیا کہ قائدین نے ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے ہم اس پر پورا اتریں گے اور اپنی انتھک محنت اور لگن سے کام کر کے ثابت کریں گے کہ ہمارا انتخاب درست تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں