واشنگٹن (سپورٹس نیوز) فیفا ورلڈ کپ 2026کے ٹکٹوں کے لیے جاری رینڈم سلیکشن ڈرا مرحلے کے نصف تک پہنچتے ہی شائقین کی غیر معمولی دلچسپی نے نئے ریکارڈ قائم کر دیے ہیں۔اب تک دنیا کے 200 سے زائد ممالک سے 150 ملین سے زیادہ ٹکٹوں کی درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ تصدیق شدہ کریڈٹ کارڈ ڈیٹا کی بنیاد پر یہ ایونٹ دستیاب ٹکٹوں کے مقابلے میں 30 گنا زیادہ سبسکرائب ہو چکا ہے، جبکہ یہ طلب 1930 سے اب تک ہونے والے تمام ورلڈ کپ مقابلوں میں شریک مجموعی شائقین سے بھی کہیں زیادہ ہے۔




