فیلڈ مارشل کی شاندار سفارتکاری’پاکستان کا عالمی سطح پر کردار بڑھ گیا

اسلام آباد (بیوروچیف) پاک امریکا تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ گئے، دنیا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کامیاب ڈپلومیسی کی معترف ہوگئی،ایران، امریکہ جنگ بندی اورخطے کے دیگراہم معاملات میں فعال کردار کے باعث پاکستان معتبر طاقت کے طور پر ابھر رہا ہے۔ امریکی جریدے فارن پالیسی کے مطابق صرف دو سال پہلے تک بھی امریکہ اورایران کے درمیان امن مذاکرات میں پاکستان کا کردار ناقابلِ تصورتھاامریکی جریدے کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے واشنگٹن میں پاکستان کی ساکھ مضبوط اورسفارتی حیثیت موثر بنائی،سید عاصم منیرٹرمپ سے روابط اورایران ثالثی سمیت پاکستان کی سفارتی حکمت عملی کے مرکزی کردار بن کر ابھرے۔ فارن پالیسی کے مطابق سید عاصم منیرنے خود کو طاقت کے مرکز کے طور پرمنوایا، ٹرمپ نے انہیں ”میرا پسندیدہ فیلڈ مارشل” قرار دیا، پاکستانی قیادت نے پاک بھارت جنگ بندی میں پیشرفت کا کریڈٹ ٹرمپ کو دیکرسیاسی بصیرت کا مظاہرہ کیا۔ امریکی جریدہ کے مطابق ایران امریکہ جنگ بندی میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ٹرمپ اوردیگر عالمی رہنمائوں سے رابطوں پرمشتمل سفارتی مہم کی قیادت کی، پاکستان نے ایران، امریکہ، چین اورخطے کی بڑی طاقتوں کے درمیان اپنی جغرافیائی حکمت عملی کی صلاحیت کو نمایاں کیا ہے۔ ماہرین کی رائے کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی فیصلہ سازی، واضح وژن اور مضبوط سمت پر مبنی ہے، جس نے ریاستی ترجیحات کو زیادہ مربوط اور موثر بنایا ہے۔ماہرین کے مطابق عسکری قیادت کی اسی منظم حکمتِ عملی کے نتیجے میں پاکستان کی سفارتی پوزیشن میں اضافہ ہوا ہے اور عالمی سطح پر اس کا کردار زیادہ مستحکم ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں