قائداعظم یونیورسٹی اور ایس ڈی پی آئی کا تحقیقی و پالیسی تعاون کا معاہدہ

اسلام آباد (بیورو چیف)پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی (ایس ڈی پی آئی)اور قائداعظم یونیورسٹی نے تحقیق کو عملی پالیسی سازی سے جوڑنے اور طلبہ و محققین کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے کے عزم کے ساتھ تعلیمی و تحقیقی تعاون بڑھانے کی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔معاہدے پر ایس ڈی پی آئی کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر (پالیسی) ڈاکٹر شفقت منیر اور قائداعظم یونیورسٹی کے شعب معاشیات کے سربراہ ڈاکٹر جاوید اقبال نے دستخط کیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شفقت منیر نے اس تعاون کو اہم پیش رفت قرار دیا اور ایس ڈی پی آئی اور قائداعظم یونیورسٹی کے دیرینہ تعلقات کا ذکر کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں