فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) قاتلانہ حملوں میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 4بھائیوں سمیت 8افراد کو لہولہان کر دیا، مضروبان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور حملہ آور ہوائی فائرنگ اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے’ تھانہ تاندلیانوالہ کے علاقہ 622 گ ب میں پرانی دشمنی کی بناء پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 4بھائیوں مظہر عباس’ ظفر اقبال’ اظہر اقبال’ عمران پسران نوشیر علی اور کزن بشیر احمد کو بری طرح زخمی کر کے فرار ہو گئے۔ تھانہ رضاآباد کے علاقہ چکی چوک میں معمولی تلخ کلامی پر مشتعل ملزمان آفتاب وغیرہ نے فائرنگ کر کے مخالفین ظہیر احمد اور محسن رضا کو زخمی کر دیا۔ علاوہ ازیں تھانہ مریدوالہ کے علاقہ 196 گ ب کے اشرف کا کہنا ہے کہ معمولی جھگڑے پر ملزم جاوید نے چھریوں کے وار کر کے لہولہان کر دیا۔ حملہ آور ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔




