گوجرہ( نامہ نگار) ڈی ایس پی گوجرہ نے قبرستان میںقبروں کو مسمار کر کے راستہ بنانے والے افرادکیخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔ جھنگ روڈاصغرمینشن کے عظمت اللہ نے ڈی ایس پی گوجرہ اشرف علی کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیاہے کہ وہ اپنے آبائو اجدادکی قبروں پر فاتحہ خوانی کیلئے چکنمبر312ج ب کے قبرستان میں گیا جہاں گائوں ہذاکے محمد خاوروغیرہ قبرستان کی قبروں کوٹریکٹر ٹرالی سے روندتے ہو ئے گزر رہے تھے جن کو منع کیاگیا مگر وہ باز نہ آئے اور کہا کہ ہمارے کھیتوں کو اور کوئی راستہ نہیں جاتا لہذاہم قبرستان سے ہی گزر کر جائیں گے ۔اسی اثناء میں میرے آبائواجداد کی قبروں کے اوپر سے ٹریکٹر ٹرالی گزارکر قبروں کو مسخ کر تے ہو ئے نام ونشان مٹا دیا ۔ مذکورہ افراد نے قبروں کی بے حرمتی کی ہے۔ڈی ایس پی گوجرہ نے کارروائی کاآغاز کر دیاہے۔




