فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) معروف نعت خواں وصوفی گائیک سپوت فیصل آباد حال مقیم اسپین یورپ قدیر احمد خان کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی ملنے پر انکے آبائی محلہ پیپلز کالونی نمبر 2فیصل آباد میں جامعہ مسجد صدیقیہ باغ والی میں علا قہ کے لوگوں اور انتظامیہ جامعہ مسجد صدیقیہ باغوالی نے انکا والہانہ استقبال کیا اور انکے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس سے قدیر احمد خان میاں محمد اجمل میاں محمد امجد قاری ضیا المصطفیٰ خطاب کیا اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قدیر احمد خان نے کہاکہ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میں نعت شریف پڑھنے کی شروعات تقریبا ساڑھے تین دہائیاں قبل اسی ادارے جامعہ مسجد صدیقیہ باغوالی سے کی بانی ادارہ الحاج مولانا اللہ بخش رحم اللہ علیہ مجھ سے خاص محبت اور شفقت فرمایا کرتے تھے انھیں کی دعائوں سے میں نے پورے یورپ میں نعت شریف اور صوفیانہ کلام پڑھنے کا شرف حاصل کیااور حکومت پاکستان نے مجھے صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازا میاں محمد اجمل سیکریٹری انفرمیشن پاکستان مسلم لیگ ن کہا کہ قدیر احمد خان کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی ملنا ہمارے علاقے کے لئے باعث فخر ہے ۔ان سے پہلے اسی ادارے اور محلے سے منسلک معروف نعت خواں پروفیسر عبد الرئوف روفی اور معروف گلوکار اعجاز قیصر کو بھی صدارتی ایوارڈز مل چکے ہیں صدر انتظامیہ جامعہ مسجد صدیقیہ میاں محمد امجد کہا کہ انتظامیہ جامعہ مسجد صدیقیہ اور اہل علاقہ قدیر احمد خان کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی ملنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور آ خر پر قدیر احمد خان نے اپنی خوبصورت آواز میں نعت شریف پڑھنے اور درودو سلام کا نذرانہ پیش کیا۔




