فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)تحریک منہاج القرآن ونظامتِ ای پی ڈی کے زیراہتمام 6 جون کوہونیوالے دس روزہ ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز کورس کے انتظامات کے سلسلہ میں اہم اجلاس سرپرستTMQفیصل آبادحاجی محمدامین القادر ی کی صدات میں منعقدہوا۔اجلاس میں ڈائریکٹر نظامت ای پی ڈی حافظ محمد سعید رضا بغدادی ،علامہ محمود مسعود قادری ودیگرعہدیداران نے شرکت کی۔اجلاس میںحافظ محمد سعید رضا بغدادی نے گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ قرآن سے تعلق صرف علم ہی کا نہیں، بلکہ عمل، اخلاق اور فکر کا بھی ہے۔ ہمیں اپنی زندگیاں قرآن کے نور سے منور کرنا ہوں گی۔انہوں نے بتایاکہ دس روزہ ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیز کورس 6جون تا16جون تک پریس کلب فیصل آبادمیں صبح8بجے تادوپہر 2 تک منعقدہوگا۔ڈپلومہ ان قرآن سٹڈیزکورس میںاساتذہ، خواتین اور طلبہ و طالبات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں مرد و خواتین شرکت کریں گے۔کورس کے اختتام پر ڈپلومہ مکمل کرنے والے خواتین و حضرات کو ڈپلومہ سرٹیفکیٹس دیے جائیں گے۔کورس کوکامیاب بنانے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی۔




