قرآن مجید انسانیت کیلئے مقدس اورلاریب کتا ب ہے

کراچی (بیوروچیف) پاکستان عوامی تحریک کراچی نے شہر میں سیاسی، سماجی اور فکری شعور بیدار کرنے کے لیے دروس عرفان القرآن کا سلسلہ شروع ۔ اس سلسلے کی پہلی نشست پاکستان عوامی تحریک ضلع کیماڑی کے زیرِ اہتمام بلدیہ ٹاؤن میں منعقد ہوئی، جس میں مقررین نے قرآن مجید کی عظمت، آفاقی تعلیمات اور زندگی کے مختلف شعبوں میں اس کی رہنمائی پر روشنی ڈالی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگردِ رشید علامہ اختر علی اعوان نے کہا کہ قرآن مجید انسانیت کے لیے مقدس اور لاریب کتاب ہے، جو زندگی کے ہر شعبے میں رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے ”شہری اور ریاست کی ذمہ داریاں” کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے ریاست کے کردار کو ماں جیسا قرار دیا اور شہریوں کے حقوق و فرائض سمیت ریاستی ذمہ داریوں کی اہمیت اجاگر کی۔صدر تحریک منہاج القرآن کراچی مسعود احمد عثمانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ قرآن مجید ایک مکمل ضابطہ حیات ہے، جو زندگی کے تمام شعبوں میں انسانیت کی رہنمائی کرتا ہے۔ انہوں نے پاکستان عوامی تحریک ضلع کیماڑی کی اس علمی و دعوتی کاوش کو سراہتے ہوئے کارکنان اور ذمہ داران کو مبارکباد پیش کی۔صدر پاکستان عوامی تحریک کراچی راؤ کامران محمود نے کہا کہ قرآن مجید کا انداز اور اسلوب دیگر کتب سے منفرد ہے۔ یہ عظیم فضیلت والی الہامی کتاب ہے، جو انسان کو زندگی گزارنے کا درست شعور اور رہنمائی فراہم کرتی ہے۔تقریب کی صدارت پاکستان عوامی تحریک کراچی کے صدر راؤ کامران محمود نے کی، جبکہ صدر تحریک منہاج القرآن کراچی مسعود احمد عثمانی مہمانِ خصوصی تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں