قرآن مجید سے دوری مسلمانوں کے زوال کی سب سے بڑی وجہ ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) قرآن مجید سے دوری مسلمانوں کے زوال کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ اللہ کی ذات سے عشق اور قرآن مجید کی تلاوت کو روح کی غذا سمجھ کر کرنے سے مسلمانوں میں عمل کا جذبہ پیدا ہو سکتا ہے۔ محافل قرات کا مقصد قرآن مجید سے تعلق کا شوق دلانا ہے۔ یہ بات اتحاد القرا پاکستان فیصل آباد اور انجمن جامع مسجد شان صحابہ فیکٹری ایریا کے زیراہتمام ریاض کاٹن فیکٹری میں عظیم الشان بین الاقوامی محفل حسن قرآت کے منتظمین نے گفتگو میں کیا۔ محفل حسن قرات میں قاری ماہر الشناوی(جمہوریہ مصر)، قاری طہ نعمانی(جمہوریہ مصر)، قاری ایوب آصف (انگلینڈ)، قاری سہیل احمد، قاری انوارالحسن لاہور، حافظ محمد ابوبکر مدنی کراچی، قاری ابراہیم آصف، قاری محمد اسماعیل، قاری اشرف علی مومن اور دیگر نے تلاوت قرآن مجید و نعت مصطفے ۖسے قلوب و اذہان کو منور کیا۔ رات گئے تک محفل جاری رہی اور ہزاروں لوگ شریک ہوئے۔ حاجی نور حسن کے مطابق ایم پی اے مولانا الیاس چنیوٹی، قاری حبیب الرحمن، قاری محمد نواس، قاری محمد بن صدیق، مفتی حامد مدنی، قاری طلحہ ہمدانی، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مفتی سید خبیب، عبدالرشید سیال، شرافت خان خٹک، تاجر رہنما محمد عابد بیڈ شیٹ والے، محمد ساجد سمیت ملک بھر کے جید علما مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد اور مذہی و سیاسی رہنماں، علما کرام و طلبہ سمیت عوام الناس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن و زینب مصطفے سکول سسٹم محلہ العزیز فیکٹری ایریا کے مستعد طلبا، اساتذہ نے محفل کے بہترین انتظامات کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں