واٹر فلٹریشن پلانٹس کا دائرہ کار وسیع کرنیکا فیصلہ

لاہور (بیوروچیف) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبے بھر میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے نئے واٹر فلٹریشن پلانٹس کا دائرہ کار مزید وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اگلے دو ماہ کے دوران 1886 نئے فلٹریشن پلانٹس فعال کیے جائیں گے۔ راولپنڈ ی ڈویژن میں 1082 جبکہ جنوبی پنجاب میں 800 نئے واٹر فلٹریشن پلانٹس مکمل فعال ہوں گے ۔ صاف پانی اتھارٹی کی بریفنگ کے مطابق لاہور کے 650پرانے فلٹریشن پلانٹس کے فساڈ بہتر کر دیے گئے ہیں، جبکہ اگلے سال صوبے کے دیگر اضلا ع میں مزید 2ہزار نئے فلٹریشن پلانٹس شامل کیے جا ئیں گے۔اس حوالے سے وزیر ہاسنگ و اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی زیر صدارت صاف پانی اتھارٹی کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ شمالی پنجاب میں صاف پانی کی دستیابی کیلئے متبادل اقدامات پر بھی کام جاری ہے ۔ بریفنگ کے مطابق جنوبی پنجاب کے چار اضلاع میں شہریوں کو روزانہ 2500صاف پانی کی بوتلیں فراہم کی جا رہی ہیں۔وزیر ہاسنگ بلال یاسین نے کہا کہ راولپنڈی ڈویژن میں نئے فلٹریشن پلانٹس کی تکمیل سے پانی کی کمی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ پرانے فلٹریشن پلانٹس کی بحالی اور تزئین و آرائش سے شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں گی۔انہوں نے فلٹریشن پلانٹس کی مانیٹرنگ اور دیکھ بھال کا نظام مزید مثر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو صاف پانی کی فراہمی میں غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں