گوجرہ (نامہ نگار) قرآن وسنہ اسلامک سنٹر کے زیر اہتمام مقصد آمد مصطفی سیمینار کا انعقاد کیاگیاجس میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کے علاؤہ علامہ عبدالوحید روپڑی اور علامہ ناصر مدنی کا خطاب ہوا۔مقررین نے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ پاکستان کا دفاع اپنی جانوں سے زیادہ مقدم ہے اتحاد امت کے لیے اختلافات کی بجائے مشترکہ خدمات کو نمایاں کیا جائے خاتم الانبیاء کی آمد ساری کائنات کے لیے امن اور رحمت کا باعث ہے۔ قرآن سنہ اسلامک سنٹر گوجرہ کے زیر اہتمام اتحاد امت اور دفاع پاکستان کے تناظر میں مقصد آمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سیمینار منعقد ہوا سیمینار کی نمایاں خصوصیت یہ تھی کہ تمام مکاتب فکر کے نعت خواں اور مقامی علمائے کرام کے علاؤہ علامہ عبدالوحید روپڑی امیر جماعت اہل حدیث پنجاب اور علامہ ناصر مدنی نے خصوصی شرکت کی سیمینار کے منتظم واصف رشید چوہدری، ایم اکرم سعید، ڈاکٹر مرتضی اور مولانا عبدالحنان تھے سیمینار کی صدارت چوہدری منصور احمد بھنگو نے کی۔ جبکہ مہمان خصوصی چوہدری رفیق احمد گجر تھے سیمینار میں مولانا ابو بکر صدیق، مفتی افتخار الحسن، مولانا عبدالقادر عثمان، عبد الرشید مغل، مولانا احسان عالم چوہان, چوہدری اسلم جٹ، عثمان زاہد، سیٹھ اشرف جاوید، میاں افضل، ثاقب بٹ،افتخار احمد ظہیر، حافظ فرحان اللہ سمیت مذہبی، سیاسی، سماجی حلقوں اور سول سوسائٹی کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی سیمینار میں سیمنار میں تمام مقررین نے اتحاد امت اور دفاع پاکستان کے لیے آمد مصطفی کے مقصد پر عمل کو اجاگر کیا اور عملی زندگی میں آپ کی سیرت کو اپنا کر امن، رواداری، برداشت، محبت اور حسن اخلاق اختیار کرنے پر زور دیا۔




