فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)سابق چیئرمین آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن ( اپپٹما ) حافظ شیخ محمد اصغر قادری نے کہا ہے کہ قرآن مجید فرقان حمید اﷲ تعالی کی عظیم کتاب ہے جو پوری انسانیت کے لئے رشد و ہدایت کا ذریعہ ہے ۔ قرآن کریم عالم انسانیت کیلئے مکمل ضابطہ حیات ہے ‘ ماہ شعبان المعظم امام الانبیاء حضرت محمد مصطفی اور نواسہ رسول امام حسین علیہ السلام کا مہینہ ہے ۔ اس ماہ مقدس کی بڑی برکتیں رحمتیں ہیں




