اسلام آباد (سپورٹس نیوز)قومی تھرو بال اور کیچ بال ٹیموں کے چنائو کے سلسلہ میں ٹرائلز منی سپورٹس کمپلیکس، ناظم آباد کراچی میں شروع ہوگئے ہیں۔ ٹرائلز کے لئے مقبول آرائیں کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے دیگر ممبران میں عظمت پاشا، احمد ارشد، آئیون فیڈرک،عدنان ترین اور بلال حسین شامل ہیں۔ مقبول آرائیں نے بتایا کہ ٹرائلز میں کھلاڑیوں سلیکشن میرٹ کی بنیاد پر ہوگی۔




