قومی صنعتی تعلقات کمیشن غیر فعال ہونیکا معاملہ عدالت پہنچ گیا

اسلام آباد (بیوروچیف) قومی صنعتی تعلقات کمیشن غیر فعال ہونے کا معاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گیا۔چیئرمین این آئی آر سی اور ممبر کی تعیناتی نہ ہونے کیخلاف کیس میں عدالت نے وزارتِ اوورسیز پاکستانیز سے بدھ تک جواب طلب کر لیا۔جسٹس ار با ب محمد طاہر نے وکیل عمیر بلوچ کی درخواست پر سماعت کی اور وزارتِ اوورسیز پاکستانیز اور وزارتِ قانون سے بدھ کو جواب جمع کرانے کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں