کراچی(سپورٹس نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر اظہر محمود قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اظہر محمود کا مارچ 2026 تک معاہدہ تھا، ٹیسٹ میچ نہ ہونے کی بنا پر انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو اپنا استعفیٰ بھجوادیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق کرکٹرپاکستان ریڈ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے مستعفی ہوگئے، ان کا معاہدہ مارچ 2026 تک تھا تاہم آئندہ سال مارچ اپریل میں بنگلہ دیش کے خلاف سیریز تک ٹیسٹ میچز نہ ہونے کے باعث باہمی اتفاق سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ کوچنگ معاہدہ قبل از وقت ختم کر دیا جائے۔قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر کو جون 2025 میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا قائم مقام ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔ اس دوران انہوں نے صرف ایک ٹیسٹ سیریز کی نگرانی کی جس میں پاکستان نے عالمی ٹیسٹ چیمپئن جنوبی افریقا کے خلاف ہوم سیریز 1ـ1 سے برابر کی۔ تمام فارمیٹس کے اسسٹنٹ کوچ مقرر ہوئے تھے۔




