قیام امن کیلئے امن کمیٹی کی کلیدی اہمیت ہے

ساہیوال (بیورو چیف)وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے ارکان نے ساہیوال میں ڈویژنل امن کمیٹی اور علماء و مشائخ سے ملاقات کیـ ملاقات میں صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی خواجہ سلمان رفیق، صوبائی وزیر و کو چیئرمین بلال یاسین اور صوبائی وزیر سید عاشق حسین کرمانی نے شرکت کی ـسیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، ایڈیشنل آئی جی عمران ارشد، چیف کوآرڈینیٹر پفٹیک بریگیڈیئر اسجد علی، کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل، آر پی او محمد ایاز سلیم، ڈی آئی جی سپیشل برانچ سجاد منج، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی حسن سکھیرا، ڈی جی اوقاف حافظ انیس الرحمن، ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سکیورٹی ماہم آصف ملک بھی موجود تھےـ تمام مکاتبِ فکر سے علماء کرام نے علامہ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری کی سربراہی میں شرکت کیـڈویژنل امن کمیٹی اور علماء و مشائخ نے محرم الحرام کے بہترین انتظامات پر اظہارِ اطمینان کیاـ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں