قیام امن کیلئے علماء کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)محرم الحرام میں ضلعی و پولیس انتظامیہ نے قیام امن کے لیے شانداراور تاریخی خدمات سرانجام دیں۔محرم الحرا م میں قیام امن اور ہم اہنگی کے لیے شاندار خدمات سرانجام دینے پر آر پی او سہیل اختر سکھیرا اور سی پی او تنویر حسین نے پولیس لائنز میں پولیس افسرا ن اور ممبران امن کمیٹی کو امن ایوارڈ دیے ۔ اس موقع پرمرکزی کوارڈینیٹر (پولیٹیکل ونگ) پاکستان سنی تحریک و ممبر ضلعی امن کمیٹی پروفیسر پیر میاں محمد آصف رضا قادری کو امن ایوارڈ دیا گیا۔ اس خوشی میں سنی تحریک کے ڈویژنل دفتر میں تقریب کاانعقاد کیا گیا۔تقریب کی صدارت مرکزی کوارڈینیٹر (پولیٹیکل ونگ) پاکستان سنی تحریک و ممبر ضلعی امن کمیٹی پروفیسر پیر میاں محمد آصف رضا قادری نے کی۔ مہمانان خصوصی ڈویژنل صدر مولانا بہادر علی رضوی، مولانا عادل رضا قادری، میاں فیاض قادری، ریاست نوشاہی،اورمرزا علی حاکم تھے۔اس موقع پر پروفیسر پیر میاں محمد آصف رضا قادری نے تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قیام امن کے لیے علما و مشائخ کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔وزیراعلی پنجاب معاشرے میں رواداری اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔ کمشنر مسرت جبیں،آرپی او سہیل اختر سکھیرا،ڈسی سی او کیپٹن(ر)ندیم ناصر،سی پی او تنویرحسین کی امن کیلئے شاندارخدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔اس موقع پر ڈویژنل صدر مولانا بہادر علی رضوی نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سفیر امن پروفیسرپیر میاں محمد آصف رضاقادری کی قیام امن اتحاد امت اور معاشرے میں نفرتوں کو ختم کرنے کے لیے خدمات کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔اسلام اور پاکستان کیلئے آپ کی خدمات اور لازوال قربانیاں سنی تحریک کے کارکنان کیلئے مشعل راہ ہیں۔اس موقع پر رانا انعام اللہ، میاں عادل قادری، عابد شاہ،محمد رمضان قادری،میاں شمس ودیگر بھی شریک تھے۔تقریب کے اختتام پر ملکی ترقی سلامتی و استحکام اور ملکی معاشی مشکلات کے جلد حل کیلئے خصوصی دعا کی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں