فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی اے) محمد آصف چوہدری نے قیصر جاوید کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے کا اضافی چارج تفویض کر دیا ہے۔ وہ اس سے قبل ایف ڈی اے میں ڈا ئریکٹر ایڈمنسٹریشن اینڈ فنانس ٹیپا کے عہدے پر اپنے فرائض انجام د ے رہے ہیں۔ قیصر جاوید نے ایڈ یشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے کا اضافی چارج سنبھال کر اپنی ذمہ داریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ وہ اپنی موجودہ ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کے فرائض بھی انجام دیں گے۔




