پاکستان میں لائیوسٹاک (مال مویشی) محض ایک شعبہ نہیں بلکہ دیہی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور لاکھوں خاندانوں کے لیے جمع پونجی کا ذریعہ ہے۔ تاہم، بدلتے ہوئے موسم اور مارکیٹ کے تقاضوں کے پیشِ نظر اب صرف روایتی طریقوں پر انحصار کر کے خاطر خواہ منافع حاصل کرنا ممکن نہیں رہا۔ اسی ضرور ت کو پورا کرنے کے لیے ”لائیوسٹاک ایکسٹینشن سروسز” (توسیعی خدمات) کا کردار انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ ایکسٹینشن سروسز کا بنیادی مقصد سادہ ہے : سائنسی تحقیق اور جدید معلومات کو براہِ راست کسان کے ڈیرے تک پہنچانا۔ ان خدمات سے استفادہ کر کے چھوٹے اور بڑے پیمانے پر فارمنگ کرنے والے حضرات اپنی پیداوا ر اور جانوروں کی صحت میں نمایاں بہتری لا سکتے ہیں۔بہتری کے چند اہم پہلوفارمنگ کو ایک ”کاروبار”بنانے کیلئے کسانوں کو ان تین ستونو ں پر توجہ دینی چاہیے جن کی رہنمائی ایکسٹینشن ماہرین فراہم کرتے ہیں۔متوازن خوراک اور ونڈاہمارے ہاں اکثر کسان صرف موسمی چار ے پر انحصار کرتے ہیں جس میں ضروری معدنیا ت (Minerals)کی کمی ہوتی ہے۔مشورہ: جانوروں کی خوراک میں”ٹوٹل مکسڈ راشن”(TMR)کو شامل کریں۔ چارے کی کمی کے مہینوں (جیسے مئی اور دسمبر) کے لیے سائیلج (Silage)اور منرل بلاکس کا استعمال کریں تاکہ دودھ کی پیداوار اور جانور کا وزن کم نہ ہو۔۔ علاج سے بہتر پرہیزبیمار جانور کے علاج پر اٹھنے والے اخراجات ہمیشہ ویکسینیشن کے خرچ سے زیادہ ہوتے ہیں۔ محکمہ لائیوسٹاک کی جانب سے منہ کھر(FMD)،گل گھوٹو Haemorrhagic septicemia اور پی پی آر (PPR) جیسی بیماریوں کے لیے حفاظتی ٹیکوں کا شیڈول فراہم کیا جاتا ہے۔عمل: ویکسینیشن کے کیلنڈر پر سختی سے عمل کریں اور اپنے فارم پر “بایو سیکیورٹی” یعنی غیر ضروری افراد کی آمد و رفت کو محدود رکھیں تاکہ بیماریاں نہ پھیل سکیں۔۔ نسل کشی میں بہتری (برِیڈنگ) ایک کم دودھ دینے والے جانور پر بھی اتنی ہی محنت اور خوراک خرچ ہوتی ہے جتنی ایک اچھی نسل کے جانور پر۔حکمتِ عملی: اپنے جانوروں کی نسل بہتر بنانے کیلئیمصنوعی نسل کشی (Artificial Insemination)کا سہارا لیں۔ اچھے بیلوں کے سیمن (Semen)کا استعمال اگلی نسل میں دودھ کی پیداوار بڑھانے کا سب سے تیز طریقہ ہے۔ ماہرینِ لائیوسٹاک سے رابطہ کیوں ضروری ہے؟ اکثر کسان سرکاری یا نجی شعبے کے توسیعی کارکنوں (Extension Officers)سے رابطہ کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس کرتے ہیں، حالانکہ یہ ماہرین آپ ہی کی خدمت کے لیے موجود ہیں۔ وہ آپ کو درج ذیل سہولیات دے سکتے ہیں: عملی نمائش: فارم پر آ کر جدید طریقوں کا عملی مظاہرہ کرنا۔مارکیٹ تک رسائی: کسانوں کو دودھ پروسیسنگ یونٹس اور گوشت برآمد کرنے والے اداروں سے جوڑنا تاکہ مناسب قیمت مل سکے۔ہنگامی رہنمائی: بیماری کے اچانک پھیلائو یا شدید گرمی کی لہر (Heatwave) کے دوران فوری مشورے فراہم کرنا۔ وقت کی ضرورت۔ پاکستان کی خوشحالی ہمارے مویشیوں کی صحت اور بہتر پیداوار میں پنہاں ہے۔ اگر ہم پرانے وہم و گمان چھوڑ کر جدید سائنسی معلومات کو اپنائیں گے، تو دیہی علاقوں میں خوشحالی دور نہیں۔تمام کسان بھائیوں سے گزارش ہے کہ وہ رواں ہفتے اپنے قریبی ویٹرنری ہسپتال یا لائیوسٹاک سروس سینٹر کا دورہ ضرور کریں۔ چارے کی نئی اقسام یا ویکسینیشن مہم کے بارے میں معلومات حاصل کریں۔ ماہرین سے کی گئی آپ کی ایک گفتگو آپ کے فارم کی تقدیر بدل سکتی ہے۔




