لاپتہ ہونیوالی مخبوط الحواس خاتون کی نہر سے نعش برآمد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)نہر سے مخبوط الحواس خاتون کی نعش برآمد’ پولیس نے نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔ ولید ٹائون کے رہائشی مقبول احمد کی اہلیہ نصرت بی بی کا ذہنی توازن درست نہ ہے اور وہ گزشتہ شام گھر سے نکلی واپس نہ آئی۔ آج صبح ڈجکوٹ موگیاں کے قریب نہر سے نعش مل گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں