لاہور،غیر قانونی قبضے سے 7نایاب کالے ہرن بازیاب

لاہور(بیورو چیف)محکمہ وائلڈ لائف کی بڑی کارروائی، صوبائی دارالحکومت میں غیر قانونی قبضے سے 7نایاب کالے ہرن بازیاب جبکہ ملزم کو گرفتار کر لیا۔سوشل میڈیا اطلاع پر وائلڈ لائف ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے کالے ہرن برآمد کر لئے، عیدالاضحی پر کالے ہرن کی قربانی کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی گئی۔عدالتی سرچ وارنٹ کے بعد باغبانپورہ میں چھاپہ مار کر ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں