لاہور (بیوروچیف) لاہور میوزیم کے تاریخی ورثے کے تحفظ، بحالی اور اسے عالمی معیار کے مطابق جدید سہولیات سے ہم آہنگ کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر اپ گریڈیشن منصوبہ شروع کر دیا گیا ہے۔میوزیم کی بہتری اور تزئین و آرائش کے منصوبے کے لیے پری کوالیفکیشن نوٹس جاری کر دیا گیا ہے، جبکہ آئی ڈیپ اتھارٹی نے منصوبے کے لیے باقاعدہ بڈز بھی طلب کر لی ہیں۔ منصوبے کی تخمینہ لاگت تقریبا ایک ارب 43کروڑ 70لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔منصوبے کے تحت لاہور میوز یم میں مختلف نوعیت کے ترقیاتی کام کیے جائیں گے، جن میں سول آرکیٹیکچرل، پلمبنگ، الیکٹریکل، مکینیکل ، فائر فائٹنگ اور بیرونی ترقیاتی کام شامل ہیں۔




