لاہور میں ریسٹورنٹس کی سٹار ریٹنگ کا باقاعدہ آغاز

لاہور (بیوروچیف) لاہور میں ریسٹورنٹس کی سٹار ریٹنگ کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے تحت اب تک شہر کے 92معروف ریسٹورنٹس کو مختلف کیٹیگریز میں سٹارز دیے جا چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 44 ریسٹورنٹس کو 5سٹار، 29کو 4سٹار، ایک کو 3سٹار جبکہ 7ریسٹورنٹس کو 2 سٹار ریٹنگ دی گئی ہے۔حکام کے مطابق سٹار ریٹنگ سسٹم کو عالمی معیار کے مطابق ڈیجیٹلائزڈ ایپلی کیشن سے منسلک کیا گیا ہے، جہاں خودکار نظام کے تحت فوڈ سیفٹی آفیسر کو کسی ریسٹورنٹ کی انسپکشن کا ٹاسک تفویض کیا جاتا ہے۔فوڈ سیفٹی آفیسر مقررہ وقت میں انسپکشن مکمل کرے گا اور ہر مرحلے کی تصاویر کے ساتھ رپورٹ اپ لوڈ کرے گا۔حکام کا کہنا ہے کہ شفافیت اور غیر جانبداری کو یقینی بنانے کے لیے سکورنگ مکمل طور پر خودکار نظام کے ذریعے کی جائے گی، جبکہ معیار برقرار رکھنے کے لیے ہر ریٹنگ یافتہ ریسٹورنٹ کی سہ ماہی بنیادوں پر دوبارہ جانچ بھی کی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں