لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم 19اگست کو ریٹائر ہو جائینگے

لاہور (بیورو چیف)لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم 19اگست کو ریٹائر ہو جائینگے ۔ عدالت کے ترجمان کے مطابق جسٹس شاہد کریم 7 نومبر 2014 کو ہائی کورٹ کے جج تعینات ہوئے تھے۔ترجمان نے بتایا کہ جسٹس شاہد کریم اس وقت ججز کی سنیارٹی لسٹ میں چھٹے نمبر پر ہیں۔جسٹس شاہد کریم گزشتہ کچھ سال سے اسموگ تدارک اور ماحولیاتی آلودگی کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ جسٹس شاہد کریم کی ریٹائرمنٹ کے بعد ہائی کورٹ میں ججز کی خالی اسامیوں کی تعداد21ہو جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں