لاہور (شوبز نیوز) ابھرتے ہوئے اداکار علی رضا نے اپنی اصل عمر کے حوالے سے غلط اندازوں کی وضاحت کردی۔علی رضا نے حال ہی میں میشن شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔ایک سوال کے جواب میں علی رضا نے کہا کہ انہیں پنجابی اور اردو بولنی آتی ہے اور انہوں نے آج تک کسی بھی لڑکی کو شادی کے لیے پروپوز نہیں کیا ہے۔شوبز انڈسٹری کے بارے میں انہوں نے کہا کہ انہیں ایک چیز پسند نہیں آتی، وہ لوگوں کا بناوٹی رویہ ہے اور ان کے خیال میں لوگوں کو جیسے وہ ہوتے ہیں ویسے ہی دوسروں کے ساتھ پیش آنا چاہیے۔




