فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) لڑائی جھگڑوں کے دوران مسلح افراد نے فائرنگ کر کے دو افراد کو لہولہان کر دیا’ حملہ آور ہوائی فائرنگ اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے، مضروبان کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ تھانہ بلوچنی کے علاقہ 68 ر ب کے مبشر نے بتایا کہ ان کی ملزمان عمران وغیرہ کے ساتھ پرانی مقدمہ بازی چلی آ رہی تھی، گزشتہ شام اس کا بھائی نعمان گھر سے ڈیرہ کی طرف جا رہا تھا کہ ملزمان نے فائرنگ کر کے نعمان کو زخمی کر دیا جبکہ سمندری کے نواح میں معمولی جھگڑے پر مشتعل ملزمان اسلم وغیرہ نے فائرنگ کر کے مخالف احمد نواز کو بری طرح زخمی کر کے فرار ہو گئے، مضروبان کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کر دیا۔ تاہم پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔




