لاہور (سپورٹس نیوز) سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے انکشاف کیا ہے کہ وہ پاکستان کی پہلی ریپ گلوکارہ ہیں، جنہوں نے ماضی میں لڑکے کی آواز میں ایک مکمل ریپ البم ریلیز کی تھی، جو کافی مقبول بھی ہوئی۔علی انصاری نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں ایسے ڈرامے بنتے تھے جنہیں کرکے مزہ آتا تھا، لیکن اب ہماری عمر کی خواتین کو زیادہ تر ایسے کردار ہی دیے جاتے ہیں جو منفی ہوتے ہیں اور جنہیں دیکھ کر وہ یہی سوچتی ہیں کہ بہتر ہے اداکاری سے وقفہ ہی لے لیا جائے۔ان کے مطابق پہلے جو کردار ہوتے تھے، ان میں عمر کو دیکھ کر کردار نہیں دیے جاتے تھے، کردار کافی مختلف اور مشکل ہوتے تھے۔




