لڑکی پر تیزاب پھینکنے والا ملزم گرفتار

لاہور(بیورو چیف)تھانہ فیکٹری ایریا کی حدود میں رشتہ نہ ہونے کی رنجش پر لڑکی پر تیزاب پھینکنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ متاثرہ لڑکی کی والدہ نے ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی کھلی کچہری میں انصاف کیلئے درخواست دے دی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ او فیکٹری ایریا کو فوری مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتار ی کا حکم دیا۔ پولیس ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تیزاب پھینکنے والے ملزم فہد کو گرفتار کرلیا۔فیصل کامران کا اس موقع پر کہنا تھا کہ خواتین کے خلاف جرائم ناقابلِ برداشت ہیں۔ خواتین کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں، ظلم کرنے والا ہر ملزم انجام تک پہنچے گا۔ لاہور پولیس ہر متاثرہ خاتون کے ساتھ کھڑی ہے۔ زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت ہر ملزم کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں