لڑکی کو قتل کر کے بوری بند نعش فصلوں میں پھینک دی

جڑانوالہ (نامہ نگار) سنگدل قاتلوں نے دوشیزہ کو قتل کرنے کے بعد بوری بند برہنہ لاش فصل کھیت میں پھینک دی،پولیس نے لاش کو قبضے میں لیکر شواہد اکھٹے کرکے کارروائی شروع کر دی ہے،تفصیلات کے مطابق تھانہ بلوچنی پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ جھمرہ شاہکوٹ روڈ پر واقع ہنزہ شوگر ملز کے قریب فصل کھیت میں بوری بند لاش پڑی ہوئی ہے اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ بلوچنی نے پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر بوری بند لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کیا پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق بوری سے نامعلوم دوشیزہ کی لاش برہنہ حالت میں ملی ہے جسے قاتلوں نے قتل کے بعد فصل کھیت میں پھینک دیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شوائد اکھٹے کر لئے گئے ہیں جلد ہی اندھے قتل میں ملوث قاتلوں کو گرفتار کر لیا جائے گا تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں