میرپور خاص (نامہ نگار)میر پور خاص میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے 18سالہ لڑکی کے قتل میں ملوث 4ملزمان کو جیل بھیج دیا۔پولیس نے 18 سالہ لڑکی کے قتل کے کیس میں 4ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔واضح رہے کہ پولیس نے خاتون کے قتل کے مقدمے میں اس کے 2 بھائیوں اور 2 ماموں کو گرفتار کیا تھا۔




