فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حکومتِ پاکستا ن کے ماحولیاتی تحفظ اور آگاہی کے اقدام کے تحت ایوارڈ پاکستان نے عالمی یومِ ماحولیات کے موقع پر ایک آگاہی ریلی اور شجرکاری مہم کا انعقاد کیا جس میں 100سے زائد نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی۔اس سرگرمی کا مقصد ماحولیات کے تحفظ، شجرکاری، صفائی اور ایک سرسبز و صحت مند پاکستان کے قیام کے لیے اجتماعی ذمہ داری کے شعور کو فروغ دینا تھا۔ شرکا نے ماحولیاتی آگاہی پر مبنی بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ماحول کے تحفظ، آلودگی کے خاتمے اور قدرتی وسائل کے دانشمندانہ استعمال کے پیغامات درج تھے۔ریلی کے بعد نوجوانوں اور مہمانوں نے مختلف مقامات پر پودے بھی لگائے تاکہ شجرکاری کی اہمیت کو اجاگر کیا جا سکے اور ماحول کو بہتر بنانے میں عملی کردار ادا کیا جا سکے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ کرسٹینا پیٹر، سینئر وائس پریذیڈنٹ ایف ڈبلیو سی سی آئی (FWCCI) اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایوارڈ پاکستان، نے ماحولیات کے تحفظ کی اہمیت پر ایک متاثر کن پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی آلودگی آج دنیا کو درپیش بڑے چیلنجز میں شامل ہیں، اور نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اپنی برادریوں میں مثبت ماحولیاتی اقدامات کے سفیر بنیں۔اپنے خطاب میں محترمہ کرسٹینا پیٹر نے کہا:”ماحولیات کا تحفظ صرف حکومتوں اور اداروں کی ذمہ داری نہیں بلکہ ہر شہری کا اجتماعی فرض ہے۔ ہمارے چھوٹے چھوٹے اقدامات جیسے درخت لگانا، گندگی کم کرنا، پانی کی بچت کرنا اور اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھنا آنے والی نسلوں کے لیے مثبت تبدیلی لا سکتے ہیں۔




