فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل انور علی کی زیر صدارت ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI)کی بہتری، ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور شہری ماحول کو بہتر بنانے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی عثما ن اظہر،سیکرٹری آر ٹی اے محمد راشدسمیت ہارٹیکلچر ایجنسی،میونسپل کارپوریشن،ٹریفک پولیس ودیگرمتعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں شہر میں فضائی آلودگی، گرد و غبار اور ماحولیاتی مسائل پر قابو پانے کے لئے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گرد و غبار کے خاتمے اور فضائی معیار کو بہتر بنانے کے لیے شہر کی اہم شاہراں اور سڑکوں پر باقاعدگی سے پانی کا چھڑکا کیا جائے گا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے ہدایت کی کہ کوڑے کرکٹ اور گندگی کے ڈھیروں کو آگ لگانے پر مکمل پابندی عائد کی جائے اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والے عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔انہوں نے دھواں چھوڑنے والی، آلودگی کا باعث بننے والی اور فٹنس سرٹیفکیٹ سے محروم گاڑیوں کیخلاف سخت کریک ڈان کرنے کی ہدایت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے کہا کہ شہر کو سموگ اور فضائی آلودگی سے محفوظ رکھنے کے لئے تمام متعلقہ محکمے بھرپور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور انسداد آلودگی اقدامات پر مثر عملدرآمد یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ماحول کو صاف ستھرا رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔




