ماموں کانجن(نامہ نگار ) ماموں کانجن اور گردونواح میں دندھناتے مسلح ڈاکوئوں اور چوروں نے وارداتوں میں سابق یوسی چیئرمین میاں عاطف سمیت چار افراد کو12لاکھ کے مال و زر سے محروم کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب چک492کی بیس لائن کے قریب اسلحہ سے لیس دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے یو سی102کے سابق چیئرمین میاں محمد عاطف کو روکا اور اسلحہ کے زور پر10ہزار نقدی،موٹر سائیکل کی چابی اور موبائل چھین لیا اور فائرنگ کرتے ہوئے ظفر چوک کی طرف فرار ہوگئے جہاں موگی موڑ کے قریب چوکی ظفر چوک کی حدود میں دیہاتی مولانا عبدالرقیب کو روکنے کی کوشش کی تو اس نے اپنی موٹر سائیکل بھگالی جس پر ڈاکوئوں نے اس پر فائرنگ کرتے ہوئے تعاقب کرکے اسکی موٹر سائیکل سے اپنی موٹر سائیکل ٹکرا کر گرا لیا اور تشدد کے بعد لوٹ لیا اسی اثنا میں چک493گ ب کارہائشی چوہدری محمد اقبال جٹ بھی وہاں پہنچ آیا جس سے بھی ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر اسکی موٹر سائیکل،8ہزار نقدی،دو موبائل فونز اور قیمتی پارچات کا بیگ چھین کر فرار ہوگئے جاتے ہوئی اپنی موٹر سائیکل وہیں چھوڑ گئے جو دوسری موٹر سائیکل سے ٹکرانے کی وجہ سے چلنے کی قابل نہیں رہی تھی جسے پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے واضح رہے کہ موگی موڑ ایک عرصہ سے ڈاکوئوں کا فیورٹ پوائنٹ بنا ہوا ہے جہاں آئے روز ڈکیتی کی واراتیں معمول بنی ہوئی ہیں۔
دریں اثنا طارق کالونی کے غریب چرواہے شوکت علی کی گزشتہ روز آٹھ لاکھ مالیت کی آٹھ بکریاں نامعلوم چور لے اڑے شوکت علی نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ اسکے بھائی غلام حسین کے نام پر مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست جمع کررکھی ہے مگر پولیس مقدمہ درج کررہی ہے نہ ہی بکریاں ڈھونڈنے میں انکی مدد کررہی ہے جبکہ سی سی ٹی وی کیمرے میں ملزمان کو بکریاں لیجاتے باآسانی دیکھا اور پہنچانا جاسکتا ہے شوکت نے کہا کہ اسکا گزر بسر انہی بکریوں پر تھا پولیس کے مطابق وہ واقعات کی انکوائری اور چوروں ڈاکوئوں کو تلاش کررہی ہے مقدمات بھی جلد درج کرلئے جائیں گے۔




