ماموں کانجن (نامہ نگار) ماموں کانجن میونسپل کمیٹی کی جانب سے مکہ معاہدہ پر شاندار ریلی نکالی گئی مکہ معاہدہ مشترکہ سلامتی کے عزم کا تاریخی سنگ میل پاکستان، سعودی عرب اور تین دیگر ممالک کا ایک اخوت، ایک عزم ہیں۔چیف آفسیر سعدیہ منظور تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی مامو ں کانجن کی جانب سے مکہ معاہدہ کے حوالے سے شاندار ریلی نکا لی گئی ریلی میں میونسپل کمیٹی کے عملہ نے بھر پور طریقے سے شرکت کی ۔چیف آفیسر سعدیہ منظور نے کہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ معاہدہ باہمی اتحاد، دفاعی تعاون اور مشترکہ سلامتی کے عزم کا تاریخی سنگ میل ہے۔اس تاریخی معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ اتفاق رائے دفاعی تعاون کے فروغ اور عالمِ اسلام کے اتحاد، امن، خوشحالی اور مشترکہ مستقبل کے لیے ایک مضبوط پیغام ہے۔پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ – ایک اخوت، ایک عزم ہیں۔ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدے کی خبر سے پورے عالمِ اسلام خصوصا پاکستان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔عالمِ اسلام کے افراد نے اس معاہدے کا بھرپور خیرمقدم کیا ہے۔ ہمارے نزدیک اس دفاعی معاہدے میں عالمِ اسلام کے دیگر ممالک بھی شامل ہوں گے اور مستقبل میں مزید اسلامی ممالک بھی اس معاہدے کا حصہ بنیں گے۔




