ماموں کانجن میں ڈاکوئوں نے راہ گیروں کو لوٹ لیا

ماموں کانجن(نامہ نگار)ماموں کانجن میںگزشتہ شب تین نامعلوم مسلح ڈاکوں نے گن پوائنٹ پر ایک دیہاتی کو لوٹ لیا بتایا گیا ہیکہ چک552گ ب کا رہائشی بابر شاہین رات دو بجے موٹر سائیکل پر اپنے گھر جارہا تھا کہ راستہ میں نہر پل پر پہلے سے ناکہ لگا کرکھڑے تین مسلح ڈاکوں نے اسے روک لیا اور گن پوائنٹ پر اس سے موٹر سائیکل،45سوروپے نقدی،موبائل فون اور اے ٹی ایم کارڈ سمیت دیگر کاغذات چھین لئے اور فرار ہو گئیپولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ڈاکوں کی تلاش شروع کری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں