ماموں کانجن (نامہ نگار) گوالا ڈاکوئوں کے ہاتھوں لٹ گیا ،35ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار’ تفصیلات کے مطابق دودھ فروش نزیراحمد ولد غلام محمد سکنہ 513گ ب بسواری موٹرسائیکل ماموں کانجن سٹی میں دودھ فروخت کر کے 510گ ب لنک روڈ پر جا رہاتھا کہ چار نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر روک لیا دودھ فروش سے نقدی 35ہزار روپے،موبائل فون مالیتی 25ہزار روپے چھین کر 511گ ب کی جانب فرار ہوگئے مقامی پولیس ڈکیتی کی اطلاع پر موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کاروائی کے بعد نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کردی۔




