ماموں کانجن (نامہ نگار) ماموں کانجن پولیس کی کاروائی، 1370گرام چرس برآمد، ملزم گرفتارماموں کانجن مقامی پولیس نے دوران ناکہ بندی کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 1370گرام چرس برآمد کر لی۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ماموں کانجن طارق محمود کی کی سر پرستی میں پولیس ٹیم احسان چوک کے قریب ناکہ بندی پر موجود تھی۔ اس دوران ایک مشکوک شخص کو روک کر تلاشی لی گئی تو اس کے قبضہ سے 1370 گرام چرس برآمد ہوئی۔ پولیس نے ملزم کو موقع پر گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا۔ ملزم کی شناخت اللہ رکھا ولد سکنہ 497گ ب کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ ماموں کانجن میں مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا۔




