ماموں کانجن کا رہائشی دبئی میں ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

ماموں کانجن( نامہ نگار)ماموں کانجن کا رہائشی26 سالہ نوجوان دوبئی میں ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو گیا بتا یا گیا ہے کہ ماموں کانجن کے نواحی گاوں چک نمبر 493 گ ب کا رہائشی 26 سالہ نو جوان محمد کا شف جو کہ کام کے سلسلہ میں دوبئی مقیم تھا۔ پیزا ڈلیوری کرنے موٹر سائیکل پر جارہا تھا۔موٹر سائیکل وین سے ٹکرانے سے شدید زخمی ہوگیا نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہوگیا اچانک دوبئی حادثہ میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی خبر سن گھر میں کہرام مچ گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں