ماڈل بازار صفدرآباد میں تعمیر و مرمت کا کام سست روی کا شکار

صفدرآباد (نامہ نگار)ماڈل بازار صفدرآباد کی تعمیر و مرمت کا کام جاری ہے ،لیبر نہ ہونے کے برابر دو چار بندے کام کر رہے ہیں کوئی رنگ کر رہا ہے اور کوئی اکھاڑ بچھاڑ پر نظریںمرکوز کئے بیٹھا ہے،البتہ پٹھان مزدوروں کا ایک ٹولہ دکانوں کی دیواروں اور چھتوں کی مرمت کرتا نظر آتا ہے اور اس پر آف وائٹ پینٹ کیا جارہا ہے۔سننے میںآ رہا ہے کہ اس پینٹ سے شہر کو چار چاند لگ جائیں گے۔فی الحال تو بازار کی حالت نا قابل بیان ہے ،گزشتہ ایک سال سے بازار میںگردو غبار نے ڈیرے جما رکھے ہیں دکاندار پریشان ہیں سارا دن گردو غبار اڑ اڑ کر دکانوں میںجاتا ہے جس سے دکان دار کا سامان مٹی سے اٹ جاتا ہے اور چیزیں گندی ہو جاتی ہیںجنہیں کوئی گاہک آسانی سے نہیں خریدتا دکاندار جھوٹ سچ بول کر اپنا سامان فروخت کرتا ہے ۔اس ساری خرابیوں کی جڑ ناقص حکمت عملی ہے جو ماڈل بازار کو بنا رہے ہیں،بغیر کسی منصوبہ بندی کے کام کیا جا رہا ہے۔دکانداروں کا بہت سا سامان ضائع ہو چکا ،گاہک کم ہونے سے کاروبا کا ستیا ناس ہو چکا ،ادھار سر پر چڑھ چکا ، دکانو ں کے کرائے دینا مشکل ہو چکا جنکی اپنی دکانیںہیں وہ مزے میںہیں۔کوئی کرایہ نہیں دینا پڑتا۔سرکاری لوگ بازار آتے ہیں چکر مار کر وہ جا یہ جا ہو جاتے ہیں انہیںتنخواہ مل رہی ہے کیا فکر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں