لاہور (شوبز نیوز) اداکارہ مدیحہ رضوی نے انکشاف کیا ہے کہ آج کل ڈراموں میں جوان ماں چاہیے اور انہیں زیادہ تر ماں کے کردار کی ہی پیشکش کی جاتی ہے۔مدیحہ رضوی نے حال ہی میں مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔ان کا کہنا تھا کہ چونکہ ان کی والدہ دیبا ایک نامور اداکارہ ہیں، اس لیے وہ ان کے بچپن میں بہت زیادہ مصروف رہتی تھیں اور کبھی کبھار انہیں اپنی والدہ سے ملاقات کیے کئی کئی دن گزرجاتے تھے۔انہوں نے کہا کہ کام کی مصروفیت کی وجہ سے والدہ کے پاس انہیں دینے کے لیے بہت کم وقت ہوتا تھا، والدہ سے دوری انہیں بہت بری لگتی تھی اور اسی وجہ سے بچپن میں شوبز بھی انہیں برا لگتا تھا، لیکن بڑے ہو کر حالات تبدیل ہوگئے۔اداکارہ نے بتایا کہ شوبز کے حوالے سے ان کے خیالات اپنی امی کو تیار دیکھ کر بدلتے گئے، کیونکہ امی جب بھی گھر آتیں تو وہ بہت تیار ہوتی تھیں اور لڑکیوں کے اندر یہ شوق پیدائشی طور پر ہوتا ہے ۔




