مبینہ پولیس مقابلہ،2ڈاکو ہلاک،1زخمی حالت میں گرفتار،2فرار ہونے میں کامیاب

چنیوٹ (نامہ نگار)سی سی ڈی کا ڈکیت گینگ سے مبینہ مقابلہ، دو ڈاکو ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار، جبکہ دو ساتھی فرار ہو گئے ۔ ہلاک ڈاکو چوری ڈکیتی و رہزنی کے 80 مقدما ت میں ریکارڈ یافتہ اور مطلوب تھے سی سی ڈی ذرائع کے مطابق تھانہ صدر کے علاقے جھمرہ روڈ پر سی سی ڈی اور مبینہ ڈکیت گینگ کے درمیان مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ سی سی ڈی کے مطابق دو ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ زخمی گرفتار ڈاکو کی شناخت ظفر اقبال ولد جمال، قوم کمہار، سکنہ فتح گڑھ فیصل آباد کے نام سے ہوئی، جبکہ ہلاک ہونے والے ڈاکوئوں کی شناخت شہزاد احمد اور محمد یعقوب کے نام سے کی گئی ہے۔ سی سی ڈی کے مطابق ملزمان چوری، ڈکیتی اور رہزنی کے 80 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور مطلوب تھے۔ ملزمان کے قبضے سے ناجائز اسلحہ اور شاہ زور ڈالہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ فرار ہونے والے ڈاکوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں