مبینہ پولیس مقابلہ 1ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی

گو جرہ (نامہ نگار) تھانہ صدر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگیا۔معلوم ہوا ہے کہ تھانہ صدر گوجرہ کے ایس ایچ او ندیم جٹ پولیس نفری کے ہمراہ گشت پر موجود تھے کہ جھنگ روڈ پر چک نمبر 360 ج ب کے قریب تین موٹر سائیکل سوار مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی پولیس ملازمین نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت فائرنگ کی۔ فائرنگ رکنے پر ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی حالت میں پایاگا جبکہ دیگر دو ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ زخمی ڈاکو کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرزہسپتال گوجرہ منتقل کیا گیا جہاں پر اسکی شناخت عمران عرف مانا سکنہ چک نمبر 423 ج ب کے نام سے ہوئی ہے جو ڈکیتی،راہزانی سمیت 50 سے زائد مقدمات میں پولیس کو مطلوب بیان کیا جاتا ہے صدر پولیس گوجرہ نے مقدمہ درج کرکے فرارہو نے والوں کی تلاش شروع کردی ہے اور مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں